ملک بھر میں بارشیں، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشیں، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق
ملک بھر میں بارشیں، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کہوٹہ اور عارف والا میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بارش کے دوران راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت محمد شکیل اور محمد حفیظ کے نام سے ہوئی جب کہ دوسری جانب پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن شناخت نہیں ہوسکی۔ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مری میں کالی گھٹاو¿ں کےساتھ موسلادھاربارش سے موسم پھر سے سرد ہوگیاہے۔ سب سےزیادہ بارش مالم جبہ میں 37، راولپنڈی 19 اور اسلام آباد میں 20 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد ،خیبر پختونخوا، پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب میں چنیوٹ اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا وہیں گندم کی کٹائی میں مصروف کاشتکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : لاہور