ماہ نور اور ندا چودھری کو ڈرامے میں ’کام‘ سے روکدیاگیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے داکارہ ماہ نور کو الفلاح تھیٹر اور ندا چودھری کو محفل تھیٹر کے زیر نمائش ڈرامے میں پرفارم کرنے سے روک دیا،دونوں اداکاراﺅں کو اتوار کی چھٹی کے باوجود سٹیج مانیٹرنگ ٹیم کے نائب قاصد عہدے کے اہلکاروں نے بغیر کسی تحریری حکم نامے کے ڈراموں میں پرفارم کرنے سے روکا۔ دونوں اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی تحریری وارننگ دی گئی اور نہ ہی بین کرنے کا کوئی لیٹردیا گیا جو سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ڈی سی او لاہور احمد جاوید قاضی اس حوالے سے نوٹس لیں ،سٹیج مانیٹرنگ ٹیم کے اہلکار کس کے کہنے پر یہ زیادتیاں کررہے ہیں؟ ڈانس آئٹم بڑی محنت سے تیار ہوتے ہیں اور ان کے ملبوسات پر بھی بھاری اخراجات آتے ہیں۔