امریکیوں کو بھولنے کی عادت ، پرانے دوست مشرف کی خبر تک نہیں لی: بی بی سی

امریکیوں کو بھولنے کی عادت ، پرانے دوست مشرف کی خبر تک نہیں لی: بی بی سی
Musharraf

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کو بھولنے کی عادت ہے، پرویز مشرف اور امریکہ کا معاملہ ہو یا کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کا عشق, امریکی سب کچھ بھول جاتے ہیں۔حال ہی میں کراچی میں پکڑے جانیوالے ایف بی آئی ایجنٹ نے بھی کہاتھاکہ وہ بھول گیا تھا کہ بیگ میں پستول کی گولیاں ہیں۔ جنرل پرویز مشرف جب امریکہ آتے تھے تو لگتا تھا کہ امریکہ کا ان سے بڑا کوئی دوست نہیں۔ اب مشرف پر مقدمہ چل رہا ہے تو امریکہ سے کوئی ان کی خبر بھی نہیں لے رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے امریکہ یہ بھی بھول گیا ہے کہ وائٹ ہاﺅس میں ان دنوں کون رہتا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیاکہ امریکیوں کو اوباما کہنے کی عادت ڈالی تھی کیونکہ وہ تو بس اسامہ، اسامہ کی رٹ لگائے رہتے تھے۔ اگر آپ افغانستان یا پاکستان میں رہتے ہوں اور لگ رہا ہو کہ امریکہ آپ کو بھی بھول جائے گا تو آپ کا ڈر جائز ہے، امریکہ اپنے دوست اور پاکستان کے سابق حکمران کو بھی بھول گیاہے جس کی کسی نے خبرتک نہیں لی اور وہ آج کل مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی