عمران خان کا جلسہ ناکام ہو گیا، لاہور سے صرف 550 افراد شریک ہوئے: پرویز رشید

عمران خان کا جلسہ ناکام ہو گیا، لاہور سے صرف 550 افراد شریک ہوئے: پرویز رشید
عمران خان کا جلسہ ناکام ہو گیا، لاہور سے صرف 550 افراد شریک ہوئے: پرویز رشید
کیپشن: Pervaiz Rashid

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا کل کا جلسہ ناکام ہو گیا، تحریک انصاف ک جلسے میں 14,15 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے، لاہور سے 550 لوگوں نے جلسے میں شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو 70,75 لاکھ لوگوں نے ووٹ دیا لیکن ان کے جلسے میں 14,15 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت نہیں کی، جلسے میں ان کے ووٹرز میں سے 10فیصد لوگ بھی نظر نہیں آئے جبکہ عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی موسم کل بھی اچھا تھا، آج بھی اچھا ہے اور مستقبل میں بھی اچھا رہے گا، ماضی میں جلسوں سے پہلے پکڑ دھکڑ ہوتی ہے اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا، عمران خان جلسہ نہ کرتے تو خیبرپختونخواہ میں ان کی پارٹی کی توڑ پھوڑ نظر آتی، عمران خان وہ صلاحیت نہیں دکھا سکے کہ میچ خراب کر سکیں، عمران خان کے الزامات پر انہیں ووٹ دینے والوں نے بھی یقین نہیں کیا،لاہور کے دو حلقوں میں دھاندلی کا شور کیا جا رہا ہے جبکہ لاہور میں سے صرف 550 لوگوں نے جلسے میں شرکت کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔