ویناملک کو طاہرالقادری کی تجاویز پسندآگئیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ویناملک کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی ملک کیلئے تجاویز پسند آگئی ہیں اور کہتی ہیں کہ اُنہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے اچھی تجاویز دی ہیں ۔ اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ویناملک نے کہاکہ طاہرالقادری سے کوئی رابطہ نہیں تاہم تجاویز اچھی دی ہیں ۔ویناملک خٹک کاکہناتھاکہ بھارت سے بہت سی آفرز ہیں ، پاکستان میں رہ کرکام کرنے کاارادہ ہے ۔اسدپرویز کاکہناتھاکہ پہلی ترجیح عوام کی خدمت ہے ۔