پارلیمانی لاجز کیس ، تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیئے

پارلیمانی لاجز کیس ، تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیئے
پارلیمانی لاجز کیس ، تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم این اے جمشید دستی کے پارلیمنٹ پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جمشید دستی کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جو ثبوت فراہم کئے گئے وہ ناکافی ہیں ، جمشید دستی نے پارلیمنٹ پر سنگین الزامات لگاکر ایوان کے تقدس کو پامال کیا اسپیکر ان کے خلاف کارروائی کریں۔دوسری جانب جمشیددستی نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں ،پارلیمنٹ لاجز کے معاملے پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئے ، ہائیکورٹ کے کسی جج سے اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں اگر جھوٹ ثابت ہو تو مجھے پھانسی دے دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے مگر مچھوں کو بچانے سب میدان میں آجاتے ہیں ، حق اور سچ کی آواز کو دبا دیا گیا ۔جمشید دستی نے کہا کہ میری حیثیت یہ ہے کہ میں ایک غریب کا بیٹا ہوں لیکن میں بزدلوں کی طرح کبھی میدان سے نہیں بھاگا ۔بڑے جاگیرداروں کو آزاد حیثیت سے اپنے حلقے سے ہرایا ۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر داخلہ کی تعریف کچھ یو ں کی ،چوہدری نثار میں بہت سی خصوصیات ہیں وہ اچھے آدمی ہیں اور سچ بھی بولتے ہیں لیکن وزیر داخلہ سچ سننے کی ہمت نہیں رکھتے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں