انوکھا فرانسیسی ریستوران : کھانا ضائع کرنیوالے کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا
پیرس (نیوز ڈیسک) ایک فرانسیسی ریستوران نے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ لوزون میں واقع ریستوران پٹریزیاٹا میں لوگوں کو اپنی پلیٹوں میں کھانے بچانے پر بل میں جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اپنی پلیٹوں میں کھانا باقی چھوڑنے والوں کو اضافی طور پر پانچ فرانک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اپریل میں ریستوران کے معاملات سنبھالنے والے جیووانی ٹافورو نے بتایا کہ انہیں فوراً ہی احساس ہو گیا تھا کہ لنچ ٹائم بوفے میں بہت زیادہ کھانا ضائع کیا جاتا ہے۔ میں اس اقدام کے ذریعے ایک سخت پیغام دینا چاہتا ہوں کیونکہ میں اتنا زیادہ کھانا ضائع ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ یہ جرمانہ آج سے نافذ العمل ہو گا اور صارفین کو اس حوالے سے پیشگی اطلاع دی جائے گی۔ ٹافورو کا کہنا ہے کہ پانچ فرانک کا جرمانہ علامتی نوعیت کا ہے اور ان کا بنیادی مقصد شعور اجاگر کرنا ہے ۔