سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹس لازمی

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹس لازمی
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹس لازمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (بیورورپورٹ) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فنکر پرنٹ کے نئے نظام کے تحت اپنے فنگر پرنٹ متعلقہ حکومتی ادارے کے پاس جمع کروائیں۔ سعودی عرب کے پاسپورٹ کے محکمہ نے ان تمام غیر ملکی افراد کو کہ جو مملکت میں مقیم ہیں یہ پیغام SMS کے ذریعے بھیجا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے ہاں کام کرنے والے افراد کے فنگر پرنٹ متعلقہ سنٹر پر جاکر جمع کروائیں۔ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ کرنل بدر نے بتایا کہ غیر ملکی خواتین کیلئے 31 مارچ سے فنگر پرنٹ فراہم کرنا لازمی کردیا گیا ہے اور یہ کہ مردوں اور خواتین کیلئے فنگر پرنٹ کی فراہمی کا عمل مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل سے سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔