بجلی کے استعمال میں سعودی سب سے آگے

بجلی کے استعمال میں سعودی سب سے آگے
بجلی کے استعمال میں سعودی سب سے آگے

  


جدہ (بیورورپورٹ) سعودی عرب وہ بابرکت ملک ہے کہ جس کے عظیم عوام پر قدرت بھی خوب مہربان ہے۔ تیل کی فراوانی نے چہارسو خوشحالی پھیلائی ہوئی ہے، اب ایک تازہ خبر سعودی عوام کی بے تحاشہ بجلی استعمال کرنے کے متعلق سامنے آئی ہے۔ سعودی عوام اپنے ہمسایہ ممالک کے عوام سے اوسطاً نو گنا زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ مصر، الجیریا، سوڈان اور مراکش کی مجموعی آبادی سعودی آبادی سے سات گنا زیادہ ہے۔ الاقتصادیہ اخبار کے مطابق سعودی عرب میں سال 2011ءکے دوران ایک فرد نے اوسطاً 8161یونٹ استعمال کئے جبکہ سعودی کے چار بڑے ہمسایوں میں فی فرد اوسط استعمال 951یونٹ تھا۔ جبکہ 2011ءاور 2012ءکے دوران بجلی کے استعمال میں نمایاں اضافہ کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں توانائی کے شعبے کو حکومتی امداد بھی دی جاتی ہے۔

مزید : بزنس