بھارت میں حملوں کا خدشہ

بھارت میں حملوں کا خدشہ
بھارت میں حملوں کا خدشہ
کیپشن: israel india

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (بیورورپورٹ) بھارت میں القاعدہ کی طرف سے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ، سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ایک بھارتی اخبار کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”اسرائیل نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ القاعدہ اور اس کی ذیلی تنظیمیں مئی اور جون کے مہینے میں ان کے ملک میں مختلف مقامات خصوصا  اسرائیلی شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتی ہیں“۔ بھارتی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو اسرائیلی وارننگ کو سنجیدہ لینا چاہیے . یاد رہے کہ نومبر 2008ءمیں ایک شدت پسند  تنظیم کے ارکان نے ممبئی میں 8 یہودیوں کو قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ  بلغاریہ میں ایک حملہ کے دوران 7 اسرائیلیوں کو قتل جبکہ 33کو شدید زخمی کر دیا گیا  تھا۔