پنجاب کو پولیو فری ہم نے کیا تھا،ن لیگ مفت میں کریڈٹ لے رہی ہے:پرویزالٰہی
لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق)کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری ہم نے کیا تھا، ن لیگ پنجاب میں ہمارے کیے ہوئے اس کام کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،اےک بےان مےںچودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسف اور دیگر عالمی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے پولیو کے علاوہ ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر جان لیوا بیماریوں کے خاتمہ کیلئے بھی ہم نے ساڑھے چھ ارب کی لاگت سے ایک کامیاب اور مو¿ثر مہم شروع کی تھی، اسی طرح ضلعی حکومتوں اور عالمی اداروں کے تعاون سے ملیریا رول بیک پراجیکٹ کے تحت مرحلہ وار اور بروقت سروے اوردیگر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کو صرف ڈینگی کا تحفہ دیا ہے جس میں اب تک ہزاروں مرد، عورتیں اور بچے مر چکے ہیں اور مر رہے ہیں۔