وہ لباس جو راستہ روک دے

وہ لباس جو راستہ روک دے
وہ لباس جو راستہ روک دے

  


ٹوکیو (نیوز ڈیسک)”کونی ہیکو موری ناگا“ نامی جاپانی ڈیزائنر نے ٹرائی ڈنٹ گم “ کے اشتراک سے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو کہ موبائل کے سگنلز بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس لباس کو ”فوکس“ کا نام دیا گیا ہے او اس کا مقصد لوگو ں کو مسلسل بجنے والے موبائل فونز سے چند لمحوں کی نجات دلانا ہے ۔ موری ناگا کے مطابق یہ لباس بنانے کا خیال اسے ٹیکنالوجی کا دباو ¿ محسوس کرنے کے بعد ہی آیا ۔ اس کے مطابق لوگ تخلیقی دنیا میں اپنا بہت وقت صرف کر رہے ہیں اور اصل لوگوں کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔ یہ لباس ایک خاص قسم کے مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے جو موبائل کے سگنل روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے تیار کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔ تاہم اسے پہنے ہوئے اگر صارفین موبائل استعمال کرنا چاہیں تو فون جیب سے نکالتے ہی اس کے سگنل بحال ہو جائیں گے ۔ یہ لباس جلد ٹوکیو میں ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : تفریح