ساتھی ملازمین کی تنخواہیں جوئے میں ہارنے والے ہائیکورٹ کے نائب قاصد نے خودکشی کرلی

ساتھی ملازمین کی تنخواہیں جوئے میں ہارنے والے ہائیکورٹ کے نائب قاصد نے ...
ساتھی ملازمین کی تنخواہیں جوئے میں ہارنے والے ہائیکورٹ کے نائب قاصد نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے نائب قاصد عظیم نے خودکشی کرلی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عظیم گزشتہ تین روز سے پریشان تھا کیونکہ وہ اپنے ساتھی ملازمین کی تنخواہ کی رقم 67 ہزار روپے جوئے میں ہار گیا تھا اور رقم کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی طرف سے عظیم کو خانساماں اور مالی کی تنخواہ نکلوانے کیلئے بھجوایا گیا تھا۔ عظیم تنخواہ نکلوا کر غائب ہو گیا اور ساری رقم جوئے میں ہار گیا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عظیم کو طلب کیا گیا اور وارننگ دی کہ اگر دو روز میں رقم کا بندوبست نہ ہوا تو اسے نوکری سے برطرف کردیا جائیگا جس پر دلبرداشتہ ہوکر عظیم نے خودکشی کرلی۔

مزید :

لاہور -