واٹس ایپ نے ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کیلئے بھی ایپلی کیشن متعارف کرا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کیلئے بھی اپنی ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے جو بالکل واٹس ایپ ویب کی طرح کام کرتی ہے جو جنوری 2015ءمیں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ ایپلی کیشنز ایک لحاظ سے واٹس ایپ ویب کی طرح ہی کام کرتی ہے اور موبائل پر موجود واٹس ایپ کی چیٹس، ہسٹری، کالز اور نوٹیفکیشنز کو کمپیوٹر پر دکھاتی ہے۔ اور اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی وجہ سے آپ کے موبائل پر انٹرنیٹ بند ہو گیا ہے یا پھر بیٹری ختم ہونے کے باعث موبائل بند ہے تو پھر کمپیوٹر ایپلی کیشن بھی کسی کام کی نہیں رہے گی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ کی ونڈوز یا میک ایپلی کیشن انسٹال کرنے کیلئے یہاں کلک کر کے سیٹ اپ کو ڈاﺅن لوڈ کر لیں اور پھر انسٹال کریں۔ اسے کھولنے پر آپ کے سامنے ایک ونڈو کھل جائے گی جس پر کیو آر کوڈ ہو گا۔ اب اپنے موبائل میں واٹس ایپ کو کھول کر سیٹنگز میں جائیں اور واٹس ایپ ویب کو کلک کر کے موبائل کے کیمرے کو کیو آر کوڈ پر لے جائیں ، اب کچھ ہی سکینڈز میں نئی ایپلی کیشن موبائل کیساتھ کنیکٹ ہو جائے گی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
اس ایپلی کیشن کے استعمال سے آپ کمپیوٹر میں موجود فائلز اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں، دوستوں کی جانب سے موصول ہونے والی وائس کالز سن تو سکتے ہیں لیکن وائس کال کرنے کی سہولت ابھی مہیا نہیں کی گئی البتہ آپ وائس کلپ ریکارڈ کر کے بھیج سکتے ہیں۔