سینیٹر نجمہ حمید کا صاحبزادہ 5 لاکھ ماہانہ پر وزارت کیڈ کا ایڈوائزر مقرر

سینیٹر نجمہ حمید کا صاحبزادہ 5 لاکھ ماہانہ پر وزارت کیڈ کا ایڈوائزر مقرر
سینیٹر نجمہ حمید کا صاحبزادہ 5 لاکھ ماہانہ پر وزارت کیڈ کا ایڈوائزر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر نجمہ حمید کے بیٹے علی رضا کو وزارت کیڈ کا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا جس کا وزارت کیڈ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق علی رضا کو وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے جاری وزیراعظم ریفارمز پراجیکٹ کا ایم پی ون سکیل میں ایڈوائزر مقرر کیا گیا جبکہ انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اخبار نے بتایا ہے کہ علی رضا کو ماہانہ 5 لاکھ روپے کے قریب تنخواہ اور مراعات دی جائیں گی، علی رضا وفاقی نظامت تعلیمات کے انتظامی امور دیکھیں گے جبکہ وزیراعظم کے ایجوکیشن ریفارمز پراجیکٹ کی نگرانی بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایم پی ون کی مراعات گریڈ بائیس کے سیکرٹری کے برابر ہوتی ہیں، ایڈوائزر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل ہی علی رضا نے وزارت سے مراعات لینا شروع کردی تھیں۔ اخبار کے ذرائع کے مطابق علی رضا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بیٹھنے پر بضد ہیں تاہم وزارت کیڈ نے انہیں وزارت کیڈ میں بیٹھنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -