بابر اعوان کو 500 روپے جرمانہ، معافی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

بابر اعوان کو 500 روپے جرمانہ، معافی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بغیر کسی ...
بابر اعوان کو 500 روپے جرمانہ، معافی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے 20ارب روپے ہرجانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بابر اعوان پر عائد پانچ سو روپے جرمانہ ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی نے کیس کی سماعت کی سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن الدین شیخ اور ایڈووکیٹ توفیق آصف جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا سماعت ملتوی کی جائے اس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید :

اسلام آباد -