گلوکارہ صنم ماروی کے ملازم جعلی نوٹ چلانے پر گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) غلطی سے جعلی نوٹ چلانے پر معروف گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے 4ملازموں کو پولیس نے دھرلیا۔ صنم ماروی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ لاہور کے علاقہ نواب ٹاﺅن میں معروف گلوکارہ صنم ماروی کا ملازم جعلی نوٹ چلاتے پکڑا گیا۔ جسے چھڑانے گلوکارہ تھانے پہنچیں۔ صنم ماروی نے کہا کہ پولیس نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کیا ور ان کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ صنم ماروی کے ملازمین کو دکانداروں نے جعلی نوٹ چلاتے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ پولیس نے صنم ماروی کو تو معافی مانگنے پر چھوڑدیا مگر ان کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔