نائجیریا اور افغانستان دنیا کے سب سے سے کرپٹ ممالک ہیں : برطانوی وزیر اعظم کی ملکہ برطانیہ سے گفتگو کی خفیہ ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

نائجیریا اور افغانستان دنیا کے سب سے سے کرپٹ ممالک ہیں : برطانوی وزیر اعظم کی ...
نائجیریا اور افغانستان دنیا کے سب سے سے کرپٹ ممالک ہیں : برطانوی وزیر اعظم کی ملکہ برطانیہ سے گفتگو کی خفیہ ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ سے گفتگو کے دوران مسلمان ممالک نائجیریا اور افغانستان کو شاندار قسم کے بدعنوان ممالک قرار دے دیا ۔ ان کی ملکہ کے ساتھ یہ گفتگو کیمرے میں خفیہ طورپر  ریکارڈ ہوکر منظر عام پر آنے کے بعد نیا ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے لندن میں سربراہان مملکتوں کی بین الاقوامی اینٹی کرپشن کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس کے حوالے سے شاہی محل بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ” ہمارے پاس برطانیہ میں ایسے ملکوں کے سربراہان آرہے ہیں جو شاندار قسم کے کرپٹ ممالک ہیں ۔ مسلمان ممالک نائجیریا اور افغانستان ممکنہ طور پر دنیا کے سب سے کرپٹ ترین ممالک ہیں “۔
بی بی سی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کی ملکہ برطانیہ سے گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نائجیریا کے صدر محمد بہاری جو کہ گزشتہ سال ہی کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر الیکشن جیتے ہیں نے کہا کہ ” اس قسم کی گفتگو سن کر انہیں شدید دھچکا لگا ہے“۔ دوسری طرف افغانستان کے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے غیر متوازن قسم کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی ملکہ برطانیہ سے گفتگو بکنگھم پیلس میں ملکہ کی 90 ویں سالگرہ کی یاد میں ہونے والی تقریب میں سامنے آئی ہے جس میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔


David-Cameron-says-Nigeria-and-Afghanistan-are... by dailypakistan