مردہ قرار دیئے گئے مگر مچھ نے مچھیرے کو کاٹ لیا

مردہ قرار دیئے گئے مگر مچھ نے مچھیرے کو کاٹ لیا
مردہ قرار دیئے گئے مگر مچھ نے مچھیرے کو کاٹ لیا

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)فلوریڈا میں مردہ قرار دیئے گئے مگر مچھ نے مارنے والے مچھیرے کو کاٹ لیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ایمریٹس 24/7ویب سائٹ نے اورلانڈو ٹی وی سٹیشن ڈبلیو ای ایس ایچ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 41سالہ بریان راہم اور اس کا بیٹا  مگرمچھوں کے شکار کے لئے کشتی پر سوار تھے کہ انہوں نے ایک مگر مچھ کو ”بینگ سٹک “کے نام سے جانے والے مخصوص ہتھیار سے دوبار نشانہ بنایا اور وہ سمجھے کہ مگر مچھ مر چکا ہے ۔ جب بریان راہم اسے کشتی میں ڈالنے لگا   تو  مگر مچھ نے اسے انگوٹھے پر کاٹ لیا اور  ہاتھ ڈھیلا ہونے پر پھر دوبارہ پانی میں کود گیا ۔ بعد ازاں بریان کو اورلانڈو ریجوائنل میڈیکل سینٹر میں علاج معالجہ کے لئے لایا گیا  جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ۔ 

امریکا میں نابینا ماں کی بیٹی کو عروسی جوڑے میں دیکھنے کی خواہش پوری ہوگئی

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...