وہ آدمی جسے گولی لگ گئی لیکن 3 دن تک اسے احساس بھی نہ ہوا، یہ کیسے ممکن ہے؟ انتہائی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

وہ آدمی جسے گولی لگ گئی لیکن 3 دن تک اسے احساس بھی نہ ہوا، یہ کیسے ممکن ہے؟ ...
وہ آدمی جسے گولی لگ گئی لیکن 3 دن تک اسے احساس بھی نہ ہوا، یہ کیسے ممکن ہے؟ انتہائی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) اکثر لوگ گولی کو آواز سن کر ہی نیم مردہ ہو جاتے ہیں لیکن ایک امریکی شخص کے بازو سے گولی آر پار ہوگئی اور اسے اس بات کا پتہ ہی تین دن بعد چلا۔

ڈینور پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ولوشیا کاﺅنٹی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مائیکل بیلونس اپنی پستول صاف کررہے تھے کہ گولی چل گئی مگر انہیں معلوم ہی نہ ہوا کہ یہ ان کے بازو میں سوراخ کرتے ہوئے گزرگئی تھی۔ مائیکل نے بتایا کہ تین دن بعد جب وہ اپنا لباس تبدیل کررہے تھے تو بازو میں نظر آنے والے زخم نے انہیں حیران کردیا۔ جلد میں گولی کے داخل ہونے اور نکلنے کے نشانات واضح موجود تھے لیکن انہیں اس معاملے کی کوئی خبر نہ تھی۔

’میں بیمار محسوس کررہی ہوں‘جہاز میں خاتون کے بہانے کی جب حقیقت سامنے آئی تو ہرکوئی دنگ رہ گیا

جب وہ معائنے کے لئے ہسپتال پہنچے اور گولی کا ذکر کیا تو پولیس کو بھی بلوالیا گیا۔ مائیکل نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے پستول کی صفائی کے دوران اسے اپنے کتے سے بچانے کے لئے اپنے بازو اور سینے کے درمیان دبالیا تھا، لیکن جب اٹھنے لگے تو گر گئے اور گولی چل گئی۔ مائیکل کا کہنا تھا کہ انہیں گولی چلنے کی آواز سنائی دی لیکن وہ سمجھے کہ شاید یہ نامعلوم سمت میں نکل گئی تھی۔ جب تین دن بعد کپڑے تبدیل کررہے تھے تو پتہ چلا کہ گولی بازو میں گزری تھی۔

مائیکل نے اس ناقابل یقین واقعے کی وجہ بتاتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ چونکہ وہ کمر درد سے نجات کے لئے مخصوص ادویات استعمال کرتے ہیں لہٰذا ہوسکتا ہے کہ ان ادویات کی وجہ سے ان کے جسم میں درد کو محسوس کرنے کی صلاحیت انتہائی کم یا ختم ہوگئی ہو۔ پولیس اور ڈاکٹر اس حیران کن معاملے کی تحقیق کررہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...