ملتان پولیس کی کارروائی، تین من چرس برآمد ،دو افراد گرفتار

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ہیڈ مری میں کارروائی کرتے ہوئے تین من چرس برآمد کر لی ہے جبکہ کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گھی حراست میں لے لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم عثمان اور شہزاد بس میں تین من چر س لے جارہے تھے ،کارروائی کے دوران ملزمان سمیت بس کو بھی تحویل میں لے لیا گیاہے ،مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔