پاکستان میں کیمیکل ڈویلپمنٹ کے وسیع مواقع ہیں: میاں ادریس‘ ابراراحمد

پاکستان میں کیمیکل ڈویلپمنٹ کے وسیع مواقع ہیں: میاں ادریس‘ ابراراحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں کیمیکل ڈویلپمنٹ کے بہت سارے مواقع موجو د ہے بدقسمتی سے ماضی میں ملک میں کیمیکل ریسرچ اور سٹڈی کے لیے کروڑو ں روپے خرچ کر نے کے باوجود کوئی نتائج حاصل نہ کر سکے جبکہ ہمسایہ ملک انڈیا کیمیکل میں زیرو ہونے کے باوجود آج دنیا بھر میں کیمیکل کی ایکسپورٹ کر رہا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکو مت فی الفور اس انڈسٹری کو سنبھالا دینے کے لیے کیمیکل منسٹری کا قیام عمل میں لائے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین میاں ادریس اور وائس چیئر مین ابرار احمد نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیمیکل انڈسٹری مالکان کے ساتھ ہونے والے گیٹ ٹو گیدرتقریب میں کیا ۔ اس موقع پر کاشف چوہدری میاں گروپ ، آغا حسن اتحاد کیمیکل ، مسٹر ہارون ،اقبال اے قدوائی اور ملک بھر سے کیمیکل انڈسٹری سے وابستہ سی ای اوز نے بھرپور تعداد میں شر کت کی ۔ پاکستان کیمیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین میاں ادریس اور وائس چیئر مین ابرار احمدنے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر شعبہ میں بہتر ہونے کے باوجو د بلین ڈالرز کے کیمیکلز دنیا بھر سے منگوا رہا ہے جبکہ ہمارے ہاں حکومتی توجہ نہ ہونے سے کیمیکل انڈسٹری مسائل سے دوچار ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومتی لائیزن ہو نے سے ہم اس انڈسٹری کو پروان اور ملک کے لیے ذر مبادلہ بھی کما سکتے ہیں ۔جس کے لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکو مت کیمیکل منسٹری قائم کر نے کا اعلان کرے ۔انھوں نے کہا پاکستان میں موجود انڈسٹری مالکان نے آج ازم کیا ہے کہ پاکستان میں کیمیکل کی پروڈکشن جو 7بلین تک ہے اس کو 2025میں 20بلین تک لے کر جائیں گے ۔ جن میں پاکستان کی نامور کیمیکل کمپنیا ں
ستارہ کیمیکل ،اتحاد کیمیکل ، میاں کیمیکل انڈسٹری ، ایس آر سی ، اینگرو کیمیکل ، اے ٹی ایس ، آئی سی آئی ، ہائی ٹیک ، اولمپیا ،ڈیسکون ،الکا و دیگر شامل ہیں ۔میاں کیمیکل انڈسٹری کے چیف آپریٹنگ آفیسر کاشف چوہدری نے کہا کہ کیمیکل انڈسٹری کی بہتری کے لیے ہم سب کو اتحاد اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نے کی ضرورت ہے جبکہ حکو متی سطح پر انڈسٹری کے مسائل حل کر نے کے لیے ٹیکنیکل زبا ن و طریقہ کا ر سے بتانا ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں دس کروڑ کاشتکار ہیں جن کا ملک کی جی ڈی پی میں 45فیصد حصہ ہے اس کے باوجو د وہ اپنے مسائل حل کروانے میں ناکام ہے جس کی وجہ ان میں اتحاد کا فقدان ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری کو فروغ دے کر نہ صرف ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو مستحکم بھی بنایا جا سکتاہے ۔

مزید :

کامرس -