وزیر اعظم کے مستعفی ہونے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ,نواز شریف گیلانی سے استعفی کا مطالبہ کر چکے:راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے استعفیٰ دینے سے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ،میاں نوازشریف جب اپوزیشن میں تھے تو سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے استعفیٰ کامطالبہ کرچکے ہیں۔
نجی ٹی وی ’’کیپٹل ٹی وی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ پانامہ لیکس میں پیپلزپارٹی نے سکوربرابرکرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، وزیراعظم کے استعفیٰ دینے سے ان کی عزت بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرزمیں الزامات کسی سیاسی جماعت نے نہیں لگائے ،میاں نوازشریف جب اپوزیشن میں تھے تو سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے استعفیٰ کامطالبہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بھی استعفیٰ دیدیں توجمہوریت کوخطرہ نہیں ہوگا،ان کی پارٹی کا کوئی دوسرا آدمی عہدہ سنبھال لے گا،پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے پیپلزپارٹی نے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کیلئے نوازشریف کی راہ ہموارکی اورقانون سازی کی ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعدآئس لینڈکے وزیراعظم مستعفی ہوگئے تھے اب اگر پاکستان میں بھی وزیر اعظم استعفی دیں گے تو جمہوریت یا نظام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا ۔