انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی روس میں حزب اختلاف کے کارکن کی گرفتاری کی مذمت

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی روس میں حزب اختلاف کے کارکن کی گرفتاری کی مذمت

ماسکو (اے پی پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے روس میں حزب اختلاف کے کارکن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی حکومتی پالیسیوں کے کڑے ناقد اور حزب اختلاف کے راہنما دمتری وروبائیوسکی کو وورونیز شہر میں نفسیاتی امراض کے ہسپتال میں محبوس رکھا گیا اور انہیں 3گھنٹے رسیوں سے جکڑ کر انکی مرضی کے خلاف انہیں انجکشن کے ذریعے مضر صحت ادویات بھی دی گئیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے روسی حکومت کی جانب سے اس واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...