پاکستان کپ میں جیت پر سپیکر کے پی کے اسمبلی کا کھلاڑیوں کے اعزازمیں استقبالیہ

پاکستان کپ میں جیت پر سپیکر کے پی کے اسمبلی کا کھلاڑیوں کے اعزازمیں استقبالیہ

 پشاور(این این آئی) پاکستان کپ جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے استقبالیہ دیاگیا،جس میں یونس خان ،احمد شہزادسمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔پاکستان کپ جیتناپورے خیبر پختونخوا کی جیت ہے استقبالیہ سے خطاب کرتے سپیکر اسدقیصر نے پاکستان کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اُن کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں کھیل کا میدان صوبائی حکومت کے پروگرام میں شامل ہے صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ خیبر پختو نخوا کی ہر تحصیل میں گراؤنڈ تعمیر کیا جارہے ہیں جس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستان امن کے نام سے میگا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔ تقریب سے یونس خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ میں ایک دفعہ کچھ چھوڑ دوں تو پھر واپس نہیں آیا کرتا اب دل کرتا ہے کہ باعزت طریقے سے چلا جاوں پاکستان کپ جیتنا پورے خیبر پختونخوا کی جیت ہے فواد خان جیسے کھلاڑی پر فخر ہے یونس خان نے کہا کہ میں رہتا کراچی میں ہوں مگر دل پشاورکے ساتھ دھڑکتا ہے اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ پہلی بار خیبر پختو کی نمائندگی کر کے اچھا لگااحمد شہزاد نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں بہت ٹیلنٹ موجودہ ہے جو پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے،کھلاڑیوں کاکہنا تھا کہ یونس خان جیسے کھلاڑی صوبے کی خدمت کرناچاہتے ہے ان سے فائدہ لینا چاہیے باہر سے کسی کو لانے کی ضرورت نہیں یونس خان جسے کھلاڑی ہمارے پاس موجودہ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...