62ویں قومی سائیکلنگ چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی
لاہور(این این آئی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62ویں قومی سائیکلنگ چمپئن شپ (کل) جمعہ سے لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں ٹریک اور روڈز کے مقابلے منعقد ہونگے اور چمپئن شپ 16مئی تک جاری رہے گی۔