شام،فضائی کارروائیوں میں 10 افراد ہلاک

شام،فضائی کارروائیوں میں 10 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی)شام میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کی بمباری میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور لوکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے مطابق اس بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لوکل کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ بمباری کرنے والے جہاز شامی تھے جبکہ آبزویٹری کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ جنگی جہاز شامی یا روس کے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی تنظیم احرار الشام کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -