کینیا مہاجرین کا کیمپ بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے افریقی ملک کینیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجرین کا کیمپ بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اقوام متحدہ کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس فیصلے کے خطے پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ نیروبی حکومت نے گزشتہ جمعے کے روز سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کینیا میں تقریبا 5لاکھ50 ہزار مہاجرین موجود ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق ہمسایہ ممالک صومالیہ اور جنوبی سوڈان سے ہے۔