انڈین پریمیئر لیگ میں آج سن رائزرز حیدر آباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی

انڈین پریمیئر لیگ میں آج سن رائزرز حیدر آباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سن رائزرز حیدر آباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدر آبادکے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں سن رائزرز حیدر آباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدر آبادکے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دہلی ڈیئر ڈیولزکی کپتانی کے فرائض ظہیر خان انجام دیں گے۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔
لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے