برازیل کی صدر مواخذے سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ جائیں گی

برازیل کی صدر مواخذے سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ جائیں گی

برازیلیا (اے پی پی)برازیل کی خاتون صدر دلما روسیف نے مواخذے سے بچنے کے لیے آخری وقت میں سپریم کورٹ سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے مواخذے کی منسوخی کے حق میں فیصلہ طلب کیا جائے گا۔ ملکی سینیٹ بدھ کے روز خاتون صدر کے مجوزہ مواخذے پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ابتدائی طور پر صدر کو ایک سو اسی دنوں کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے۔ برازیل میں کئی ماہ سے جاری اس سیاسی کش مکش کی وجہ سے اس ملک میں احتجاجی مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے ۔

جبکہ چند ماہ بعد اس ملک میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد بھی ہونا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...