ملک میں10برس گزارنے والے غیر ملکی ڈاکٹروں اور 15 برس مکمل کرنے والے سپیشلسٹس کے معاہدوں کی تجدید نہ کی جائے:وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ

ملک میں10برس گزارنے والے غیر ملکی ڈاکٹروں اور 15 برس مکمل کرنے والے سپیشلسٹس ...
ملک میں10برس گزارنے والے غیر ملکی ڈاکٹروں اور 15 برس مکمل کرنے والے سپیشلسٹس کے معاہدوں کی تجدید نہ کی جائے:وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ملک میں دس برس گزارنے والے غیر ملکی ڈاکٹروں اور 15 برس مکمل کرنے والے سپیشلسٹس کے معاہدوں کی تجدید نہ کی جائے۔ وزیر صحت نے وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں ادارہ امور صحت کو بہتر بنانے کے لئے 11 نکات پر مشتمل پلان مرتب کیا ہے جس میں اہم ترین نکتہ وزارت کو نئے خطوط پر استوار کرنا ہے۔ وزیر صحت نے اہم عہدیداروں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ امور صحت کو کس طرح بہتر کیا جاسکتا ہے۔ جو نکات ڈاکٹر توفیق نے پیش کئے ان میں طبی امور سے منسلک ڈاکٹروں اور فنی ماہرین کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے۔ وہ ادارے میں دفتری امور میں کام نہیں کریں گے۔ صحت کے مراکز میں سپیشلسٹ کلینک قائم کئے جائیں گے۔ جو ڈاکٹر اپنے پیشے سے ہٹ کر دفتری کام کرے گا اس کے الاﺅنسز روک لئے جائیں گے۔ وزیر صحت نے اجلاس میں پیش کئے جانے والے نکات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

عرب دنیا -