کینیا میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کینیا میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے

نیروبی (اے پی پی)کینیا میں عوام نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنا شروع کر دیئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کینیا میں عوام نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بر سر اقتدار پارٹی کی چاپلوسی کے خلاف دارالحکومت نیروبی میں احتجاجی مظاہرے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر ور بینر اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگا تے ہوئے ا لیکشن کمیشن کے ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور تیز دھار والے پانی کا استعمال کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ کینیا میں 2007 کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے فسادات میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...