جنیوا میں دنیا کا مہنگا ترین گلابی ہیرا شوکیس کردیا گیا

جنیوا میں دنیا کا مہنگا ترین گلابی ہیرا شوکیس کردیا گیا

جنیوا(آن لائن)جنیوا میں دنیا کا مہنگا ترین گلابی ہیرا شوکیس کردیا گیاہے جو 17 مئی کو کسی کے ہاتھ کی شان بن جائے گا۔ہیرا وہ بھی گلابی اور چمچماتا،بھلا کون ہوگا جو اسے حاصل کرنے کے جتن نہ کرے،دیدار کرایا گیا ہے15 اعشاریہ38 قیراط کے اس انمول ہیرے کا وہ بھی مفت میں، خواتین تو بے تاب ہیں کہ کسی طرح وہ اس کی حقدار ہوجائیں لیکن اس کے لئے انہیں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک دینے پڑیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سترہ مئی کو ہونے والی نیلامی میں دنیا بھر سے خریدار اکھٹا ہونگے۔

مزید : عالمی منظر


loading...