میچ فکسنگ پر سوال ، برہم اظہر الدین انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین میچ فکسنگ کے حوالے سے سوال پر غصے میں آکر انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔ اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’اظہر‘ کی تشہیر میں مصروف اظہر الدین سے ایک انٹرویو کے دوران فکسنگ کے بارے میں سوالات ہوئے تو وہ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چل دیے اور ٹی وی چینل کی جانب سے انھیں منانے کی کوششیں بھی کارگر نہیں ہوئیں ، 53 سالہ اظہر الدین نے ایک اور چینل کے شو میں بھی شرکت سے انکار کردیا ، اظہر الدین کے قریبی رفقاء4 کے مطابق وہ ایک بار پھر اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتے ہیں۔فلم ’اظہر‘ جمعے کو ریلیز ہوگی جس میں عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔