بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ پیشانی پر گیند لگنے سے زخمی

بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ پیشانی پر گیند لگنے سے زخمی

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ ڈھاکا لیگ کے ایک میچ کے دوران پیشانی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈھاکا لیگ میں محمڈن کلب اور کالاباغن کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ کے چھٹے اوور میں محمڈن کے بلے باز اعزازاحمد نے حریف اسپن باؤلر محمد حسن کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلی اور گیند اسکوائر لیگ پر کھڑے امپائر نادر شاہ کی پیشانی پر جالگی ٗنادر شاہ گیند لگتے ہی زمین پر گر پڑے اور ڈاکٹر بلالیاگیا ٗ وہ مزید کھڑے نہیں رہ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے ان کی جگہ دوسرے امپائر شفیع الاسلام نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ٗچند گھنٹوں بعد نادر شاہ ڈھاکا میں اپنے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے کہاکہ انھیں چکر آرہے ہیں اور فوری طورپر ڈاکٹر سے ملنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں بقیہ گیم کیلئے میدان سے باہر تھا تاہم اب میں گھر واپس آگیا ہوں اور ڈاکٹر کی طرف جارہاہوں، میری پیشانی پر زوردار چوٹ لگی ہے اور مجھے چکر آرہے ہیں، فزیو نے اسی وقت زخم کی جگہ پر برف رکھا تھا اور درد سے نجات کے لیے کچھ دوائی دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...