عالمی برادری غزہ کی تعمیر نو کیلئے معاشی کا نفرنس بلائے: بیلجیئم
غزہ(آن لائن)بیلجیئم کے وزیرخارجہ ڈیڈیئررینڈرز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی مدد کیلئے ایک معاشی کانفرنس کا ا نعقاد کیا جائے ، معاشی کانفرنس میں نہ صرف تعمیر نو بلکہ محاصرہ زدہ غزہ کو امداد کی فراہمی پر بھی بات چیت کی جائے گی،اسرائیل غزہ میں تعمیری سامان لانے کی اجازت دے۔ڈیڈئیر رینڈرز نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی مدد کے لئے ایک معاشی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔رینڈرز نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں تعمیری سامان لانے کی اجازت دیں تاکہ غزہ میں ہزاروں سکولوں، گھروں اور اہم تنصیبات کی تعمیر نو کا کام تیزی سے مکمل ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ غزہ کی تعمیر نو کا کام انتہائی سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لئے پوری حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ معاشی کانفرنس میں نہ صرف تعمیر نو بلکہ محاصرہ زدہ غزہ کو امداد کی فراہمی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔رینڈرز کا کہنا تھا "ہم نے اسرائیلی حکومت سے رابطے کئے ہیں تاکہ وہ تعمیراتی سامان کے غزہ میں داخلے کی اجازت دیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تعمیر نو کے عمل اور معاشی ترقی میں سہولت کار کے طور پر کردار ادا کیا جائے۔" بیلجئین وزیر خارجہ کا یہ دورہ ترک اور سوئس سفراء کے دورہ غزہ سے صرف ایک روز بعد ہوا ہے۔