مشہور بھار تی ماہر ریاضیات آنند کمار کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جائے گی

مشہور بھار تی ماہر ریاضیات آنند کمار کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جائے گی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ مشہور بھارتی ماہر ریاضیات آنند کمار کی زندگی پر مبنی فلم بنائیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ میں ان دنوں سوانح عمریوں پر فلمیں بنانے کی روش چل نکلی ہے۔ بالی وڈ کے ہدایت کار وکاس بہل بھی ماہر ریاضیات آنند کمار کی زندگی پر فلم بنائیں گے جس کے سکرپٹ کی تخلیق کا کام ونے سنہا اور پریتی سنہا کریں گے۔آنند کمارکی کی زندگی پر فلم بننے والی فلم کی کہانی سنجیودتہ لکھیں گے۔واضح رہے کہ وکاس بہل اس سے پہلے ’’چلر پارٹی،کوئین اورشاندار‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...