انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹکچرکے طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش کا آغاز

انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹکچرکے طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) شعبہ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں آخری سال کے طلبہ کے پراجیکٹس کی نما ئش کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ 13مئی2016تک جاری رہے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جس میں نہ صرف طلبہ بلکہ حکومتی اور نجی اداروں سے انجینئر، ماہر تعمیرات بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس نمائش میں تمام لوگ شرکت کرسکتے ہیں۔ یہ نمائش طلبہ کی پندرہ(15)پراجیکٹس پرمشتمل ہے جس میں ملک اور معاشرے کی موجودہ حالت اور تعمیراتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کیا گیا ہے۔ ان پراجیکٹس میں چند ڈیزائن ایسے ہیں جن کی بدولت بلڈنگ میں توانائی کا استعمال کم کیا جاسکتا ہے اور قدرتی وسائل کا استعمال جس میں جیو تھرمل، سولر توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔
۔ اس کے علاوہ پنجاب گورنمنٹ کی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اس کو سستا بنانے کے طریقوں کا بھی بتایا گیا ہے ۔ اس نمائش میں ایک پراجیکٹ ایسا ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی ادارے نے بنایا ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے ملک میں دہشتگردی کی زد میں آنے والی عمارات کو بچایا جاسکتا ہے