انجمن طلبہ اسلام پنجاب کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

انجمن طلبہ اسلام پنجاب کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) انجمن طلبہ اسلام پنجاب (شمالی )کی انتظامیہ کاانتہائی اہم اجلاس ناظم پنجاب سید بو علی شاہ کی صدارت میں مرکزی سب آفس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی انتظامیہ کے ذمہ دارن نے شرکت کی ۔اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی آئی پنجاب (شمالی )20,21,22مئی بروز جمعہ ،ہفتہ ،اتوارکو پنجاب بھر کے ذمہ دارن کی تربیت کیلئے تین روزہ یوتھ لیڈر شپ ٹرنینگ ورکشاپ کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد کروائے اس موقع پر 21مئی کو صوبائی سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہور اور مری میں رکن ٹیسٹ اور اجتماعی امین ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
جبکہ تین روزہ یوتھ لیڈر شپ ٹرنینگ ورکشاپ کا انعقاد کروانے کیلئے صوبائی جوائنٹ سیکریڑی سید عزیز احمد بخاری کو ناظم ورکشاپ نامزد کر دیا ہے ۔ناظم ورکشاپ کا کہنا تھا انجمن طلباء اسلام پنجاب کی تین روزہ یوتھ لیڈر شپ ٹرنینگ ورکشاپ نوجوانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی