معاشرتی ونفسیاتی الجھنوں کے شکار افراد کی بحالی کیلئے مخیر حضرات اور این جی اوز کا تعاون قابل قدر اقدام ہے، راجہ اشفاق

معاشرتی ونفسیاتی الجھنوں کے شکار افراد کی بحالی کیلئے مخیر حضرات اور این جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) معاشرتی ونفسیاتی الجھنوں کے شکار افراد کی بحالی اور روحانی علاج میں مخیر حضرات اور این جی اوز شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں جو ایک قابل قدر اقدام ہے۔ ذہنی دباؤ،بے چینی اور ڈپریشن سے نجات کے لئے تھراپی متبادل علاج معالجے بارے تصانیف سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہاروزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے گزشتہ روز ڈاکٹر عالیہ آفتاب کی کتاب تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیئرپرسن پنجاب کمیشن فار وویمن فوزیہ وقار،ایم پی اے سائرہ افتخار،سرداررمیش سنگھ اروڑہ ودیگر اراکین صوبائی اسمبلی،این جی اوز اور سول سوسائٹی کے علاوہ مخیر حضرات نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنالوگوں کی ایک بڑی تعداد اس شدید ذہنی دباؤ اور الجھنوں کا شکار ہے۔ایسے افراد کی رہنمائی کے لئے ڈاکٹر عالیہ آفتاب کی یہ تصنیف انتہائی مدد گار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام مخیر حضرات اور معاشرے کے ہر فرد کو سیاسی ،ذاتی وگروہی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشرے نادار اور غریب طبقات کے لئے خدمات سرانجام دینا ہوں گی۔چیئرپرسن پنجاب کمیشن فار وویمن فوزیہ وقار نے مصنفہ کی کتاب کو ذہنی ونفسیاتی امراض کے علاج میں انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے کہ صوبہ پنجا ب میں ذہنی امراض کے علاج کے لئے مزید ادارے قائم کئے جائیں۔