فنکار کو سازش سے نہیں کام سے ہرانا چاہیے ،ماورہ حسین

فنکار کو سازش سے نہیں کام سے ہرانا چاہیے ،ماورہ حسین
فنکار کو سازش سے نہیں کام سے ہرانا چاہیے ،ماورہ حسین

  


لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں۔ میں لاتعداد فلموں میں کام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...