اہل خانہ پر مبینہ تشدد کرنے پر 3اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے گھر میں زبردستی گھسنے اور اہل خانہ پر مبینہ تشدد کرنے کے خلاف داتا دربار تھانے کے 3اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔مدعیہ ریحانہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ وہ گھر میں اکیلی تھی کہ داتا دربار تھانے کے سب انسپکٹر اقبال ،اے ایس آئی محمد راشد اور تین نامعلوم اہلکاروں نے زبردستی گھرمیں گھس کرتوڑ پھوڑ شروع کر دی ،منع کرنے پر انہوں نے تشدد کیا اور کہا کہ ہمارے خلاف درخواستیں دیتے ہو،درخوارست گزار نے عدالت سے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ مدعیہ کا بیان قلمبند کرکے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔