فلم’’ مداری‘‘ کے لیے بہت زیادہ مطالعہ کیا،ہدایتکار نشی کانت کمت

فلم’’ مداری‘‘ کے لیے بہت زیادہ مطالعہ کیا،ہدایتکار نشی کانت کمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار نشی کانت کمت نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم’’ مداری‘‘ کے لیے بہت زیادہ مطالعہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نشی کانت کی فلم مداری جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے جس میں عرفان خان ایک ویجی لنس افسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ہدایتکار نے بتایا کہ مداری سچے واقعات پر مبنی فلم ہے اور میں نے اس فلم کے لئے میں نے کافی ریسرچ بھی کی ہے۔فلم کے کچھ مناظر میں حقیقی پس منظر پیش کرنے کے لئے اس کی شوٹنگ حقیقت میں گر چکے پلوں پر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعہ ہم بہت ہی حساس مسئلوں کو ناظرین کے سامنے اٹھارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -