چودھری مسرور احمدنے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کا چارج سنبھال لیا

چودھری مسرور احمدنے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چودھری مسرور احمد بجاڑ نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کا چارج سنبھال لیاہے۔الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے انہیں گریڈ 19سے گریڈ20 میں ترقی دے کر مذکورہ عہدے پر فائز کیا گیاہے۔ چودھری مسرور احمد بجاڑ اس سے قبل ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے،ان کی تعیناتی الیکشن کمیشن میں 1981ء میں بطورر الیکشن آفیسرہوئی، ان کی 35سالہ سروس میں ان کی ادارے کے لئے خدمات انگنت ہیں اور ان کاشمار نہائیت قابل افسران کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔