ایس ایچ او لیاقت آباد کو 13مئی کو مغوی فرحان کو تلاش کرکے پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے لیاقت آباد کی حدود سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے فرحان خان کا سراغ نہ ملنے پر ایس ایچ او لیاقت آباد کو حکم دیا کہ ہرحال میں 13مئی کو فرحان کو تلاش کرکے پیش کیا جائے۔عدالت میں جوہرٹاؤن کے رہائشی رحمت علی خان نے اپنے جوان بیٹے فرحان علی خان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے تھانہ لیاقت آباد کے پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو لیاقت آباد پولیس نے اغوا ء کیا ہے ،اسے باقاعدہ فون آیا کہ 58 لاکھ روپے کی رقم بھجوادو اسے چھوڑ دیا جائے گا ۔
،ورنہ جھوٹے مقدمات بنا کر جیل بھجوادیا جائے گا ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے بچے کو بازیاب کرایا جائے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد تھانہ لیاقت آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں فرحان کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔