وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آج اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آج 12 مئی کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، کور کمانڈر کراچی بھی شریک ہوں گے۔
نجی ٹی وی ’’سما نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور حساس اداروں کے افسران شریک ہوں گے۔ مشیر داخلہ،مشیر اطلاعات اور کمشنر کراچی بھی موجود ہوں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عمل در آمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کراچی آپریشن اور دہشت گردی کے مقدمات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔