سپیرئیرکوپریٹ آفس میں ایکڈیمک رائٹنگ پر سیمینار

سپیرئیرکوپریٹ آفس میں ایکڈیمک رائٹنگ پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سپیرئیر کوپریٹ آفس میں ایم فل ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کی جانب سے ایکڈیمک رائٹنگ کے موضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر معروف سکالر ڈاکڑکا شف ملک نے بطور مہمان خصوصی لیکچر بھی دئیے۔ گلبرگ میں واقع سپیرئیرکوپریٹ آفس میں منعقد ہ سیمینار کے کوارڈینیٹرمیں محمد کامران بٹ ، نمرہ پرویز، قاضی اخیار ، خرم اکرام ملک، شاہ پارا سلیم، نزہت اروج اور شکیلہ ناصر شامل تھے۔ آغا رضوان علی، شبیرصادق، ذ یشان لطیف، جلاالدین رومی،رضوان بلوچ، ملک عتیق، فریحہ عامر، عائشہ حبیب، صبا یوسف سمیت دوسرے طلبہ و طالبات شامل تھے۔
ڈاکڑکا شف ملک نے اپنے خصوصی لیکچر میں تحقیق اور اس تحقیق کو اپنے الفاظ میں لکھنے کے عمل پر روشنی ڈالی۔ ان کے خیال میں اگر ایک بہت بہتر تحقیق اتنے ہی بہتر الفا ظ میں نہ پیش کیا جائے تو وہ تحقیق اپنی اہمیت کھو بیٹھتی ہے۔