سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنرکے حوالہ کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہے،سجاد اکبر

سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنرکے حوالہ کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہے،سجاد ...

لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو پیف کے ذریعے پرائیویٹ پارٹنر اور این جی اوز کے حوالہ کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔ جن سکولوں کا رزلٹ اچھا ہے اور عمارات بھی اچھی ہیں وہ سکول بھی پیف کو دئیے جا رہے ہیں۔

اگر حکومت پنجاب نے اپنی روش نہ بدلی تو 14 مئی 2016 کو پنجاب بھر سے اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے اور حالات کی ذمہ داری ارباب اختیار پر ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...