سٹی فاؤنڈیشن ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن‘ شاہدرہ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

سٹی فاؤنڈیشن ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن‘ شاہدرہ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) سٹی فاؤنڈیشن ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن‘ شاہدرہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پاکستان ریلوے سکول‘ لیڈی گریفن ، ٹونکل سکالرز‘ اندرون شاہ عالم گیٹ‘لاہور‘روزسکالرز ہائی سکول‘ اندرون شاہ عالم گیٹ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد641تھی ۔