سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں میں مزید سہولیات دیں گے،خواجہ سلمان رفیق

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں میں مزید سہولیات دیں گے،خواجہ سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ کابینہ کی سب کمیٹی برائے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن نے سخت محنت اور پیشہ وارانہ لگن کے سا تھ ٹریژری کیئر ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیونشنز کے لئے کم سے کم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز کی یارڈسٹک تیار کرلی ہے جس پر عملدرآمد کرنے سے نا صرف سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا بلکہ مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی سب کمیٹی برائے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، پروفسیر اسد اسلم خان، ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شبانہ حیدر ،ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ڈویلپمنٹ) ظہیر عباس ملک، محکمہ خزانہ اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔ پروفیسر فیصل مسعود نے بتایا کہ سب کمیٹی نے MSDS کے لئے ایک یارڈ سٹک طے کر دی ہے جس کے تحت ٹرشری ہسپتالوں اور سپیشلائز ڈ ہیلتھ کئیر انسٹی ٹیونشنز میں بستروں کی تعداد اور طبی سہولیات کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز کی شرح متعین ہوگی اور ہسپتال یا سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن میں توسیع ، بستروں کی تعداد اور طبی سہولیات میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ یارڈ سٹک کے تحت وسائل میں اضافہ کیا جاسکے گا ۔پروفیسر اسد اسلم خان نے کہاکہ MSDS کے لئے یارڈ سٹک (پیمانہ) معاشی وسائل اور زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترتیب دئیے گئے ہیں۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ٹرشری ہسپتالوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے، ڈاکٹرز کی مشکلات کم کرنے اور مریضوں کو بہتر ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے لئے مینمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈزکو ایک دستاویزی شکل دی گئی ہے۔